ایران نے شام کو جنگی بل تھمادیا

0

تہران: امریکی پابندیوں اور کرونا وائرس کے بعد معاشی بحران میں ڈوبے ایران نے پراکسی وار کے بدلے میں اتحادیوں سے پیسے مانگنا شروع کردیے ہیں۔

مشرق وسطی میں کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ نے ایران کو معاشی طور پر کنگال کردیا ہے جس کے بعد مختلف حلقوں سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت بچانے کیلئے لگائے گئے اربوں ڈالر واپس لئے جائیں اور وہاں مزید سرمایہ کاری نہ کی جائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن حشمت اللہ فلاحت بیشہ نے تو شام کی بشار حکومت کو بل بھی تھما دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران نے شام میں بشار حکومت کو بچانے کیلئے 20 سے 30ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے شام کو یہ رقم کو واپس کرنا ہوگی۔

ایران کے فارسی اخبار "اعتماد” سے گفتگو میں مسٹر فلاحت بیشہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شام کو بیس سے تیس ارب ڈالر کی رقم دے رکھی ہے اور یہ رقم واپس لینا ضروری ہے کیونکہ شام کو دی گئی رقم ایرانی قوم کی امانت ہے۔

ایران نے شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ہتھیاروں اور جنگجووں کے ساتھ تیل اور غذائی و طبی شعبے میں بھی اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.