بیرون ملک روزگار کھونے والوں پاکستانیوں کو بھی احساس پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ

0

بیرون ملک روزگار کھونے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی،جن پاکستانیوں کی ملازمتیں خلیجی ممالک میں ختم ہوئی ہیں ،انہیں بھی احساس پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک میں روزگار حتم ہونے والے پاکستانیوں کی امداد کیلئے میکنزم کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے انہیں بھی احساس پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان پاکستانیوں کو بھی 12 ہزار روپے کی کیش امداد دینے کا پلان زیرغور ہے۔

احساس کیش پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ خلیجی ممالک سے نوکریاں ختم ہونے کے باعث وطن لوٹنے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث خلیجی ممالک سے لوٹنے والوں کی کُل تعداد 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،کیوں کہ کرونا اور تیل قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خلیجی ممالک کی معیشتیں گراوٹ کا شکار ہیں اور وہاں کاروبار بند ہورہے ہیں جس کے باعث خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی بیروزگار ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.