بھارت: مظفرآباد ریلوے اسٹیشن پر چھوٹے بچے کی مردہ ماں کو اٹھانے کی ویڈیو وائرل

0

دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لاک ڈاٶن کے  فیصلے کے اثرات 2 ماہ بعد بھی غریب بھارتیوں کی جانیں لے رہے ہیں، بہار میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں مزدور ماں بھوک اور پیاس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئی ،اور اس کی موت سے لاعلم معصوم بچے اسے اٹھانے کی کوشش کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے دو گھنٹے کے نوٹس پر پورا ملک بند کردیا تھا، جس کے بعد لاکھوں بھارتی مزدور دہلی، ممبئی، یوپی، پنجاب اور گجرات جیسی ریاستوں میں پھنس گئے تھے، لاک ڈاون کے باعث ان کی ملازمتیں ختم ہوگئیں اور وہ اپنے آبائی علاقوں کو جانا چاہتے تھے لیکن نہ ٹرین دستیاب تھی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ۔

سو لاکھوں بھارتی مزدور اپنے بال بچوں سمیت پیدل نکل پڑے، اس دوران 500 سے زائد مزدور راستے کی مشقتوں، بھوک اور پیاس سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تازہ واقعہ بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے، جہاں اپنے بچوں کے ہمراہ آبائی علاقے میں جانے والی اربینہ نامی خاتون پلیٹ فارم پر بھوک، گرمی اور ڈی ہائیڈریشن سے جان کی بازی ہار گئی، تاہم اس کے ساتھ موجود معصوم بچے اس سے لاعلم تھے۔

سو بچہ یہی سمجھتا رہا کہ اس کی ماں سوئی ہوئی ہے اور وہ اس کی آنچل اٹھا کر اسے اٹھانے کی ناکام کوشش کرتا رہا ،یہ دلخراش ویڈیو بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.