غبارے اور کبوتر کے بعد موٹرسائیکل سوار آئی ایس آئی کا بھارت کو خوف
اسلام آباد:بھارت کو غبارے اور کبوتر کے بعد موٹرسائیکل سوار بھی آئی ایس آئی کے ایجٹ نظر آنے لگے۔
آئی ایس آئی کا خوف بھارت کو کہیں بھی چین نہیں لینے دیتا، کبھی وہ کبوتر کو آئی ایس آٗئی ایجنٹ قرار دے کر مقدمہ درج کرلیتے ہیں اور کبھی غبارے انہیں آٗئی ایس آئی کی سازش نظر آنے لگتے ہیں، اب تازہ معاملہ اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے رکن گوریوابلوالا کا سامنے آیا ہے ،جنہیں ہر جگہ آئی ایس آئی پیچھا کرتی نظر آرہی ہے۔
بھارتی سفارتی اہلکار نے واویلا کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے اہلکار موٹر سائیکل پر اس کا تعاقب کرتے ہیں،اور اسے خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔