مودی نے ناک کٹادی، غداری کا مقدمہ چلایا جائے، سابق بھارتی جنرل کا مطالبہ
دہلی: لداخ میں چین کے ہاتھوں بڑا علاقہ کھونےاور 20 فوجی مروانے کے باوجود وزیراعظم مودی کی جانب سے ’’کچھ نہ ہونے‘‘ کا بیان سامنے آنے پر ریٹائرڈ بھارتی جنرل بھڑ ک اٹھے، انہوں نے مودی کیخلاف غداری کا مقدمہچلانے کا بھی بالواسطہ مطالبہ کردیا ہے، یہ پہلی بار ہے کہ مودی ملک کے اندر مشکل میں پھنسے نظر آتے ہیں۔
بھارتی جنرل پرکاش مینن نے بالواسطہ طور پر وزیراعظم مودی کو غدار قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ لداخ میں کچھ ہوا ہی نہیں، اس طرح تو وہ چین کا موقف بیان کررہے ہیں، اس پر کیا ان کیخلاف غداری کا مقدمہ نہیں بنتا؟، آئینی و قانونی ماہرین کو اس پر مدد کرنی چاہیے۔
ایک اور ریٹائرڈ بھارتی جنرل رمیشور رائے نے کہا کہ میں نے 4 دہائیوں تک فوج میں خدمات انجام دیں، صرف ایک مقصد تھا کہ ملک کا دفاع کرنا ہے، اب شرمندہ ہوں کہ کس طرح انڈیا نے مشرقی لداخ میں چین کے آگے سرینڈر کیا ہے، یقینناً اس پر ہر فوجی کو افسوس ہوا ہوگا۔
اینکر ساحل مرلی نے مودی سے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ چین بھارتی حدود میں داخل نہیں ہوا، تو ذرا یہ بھی بتادیں کہ پھر اس نے ہمارے 10 فوجی کیسے گرفتار کئے، ہمارے 20 فوجی جو ہلاک ہوئے ہیں، وہ کس کی سرزمین پر تھے؟، ہم کیوں اپنی زمین پر دعویٰ خود ساقط کررہے ہیں۔