پشاور ائیرپورٹ پر مسافر زیورات بھول گیا، پھر کیا ہوا؟

0

پشاور: باچا خان ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سپروائزر نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی ، زیورات کا تھیلا مسافر کو تلاش کرکے اس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9284 پر مسافر اپنا قیمتی سامان لاونچ میں بھول گیا ۔ سی اے اے سپروائزر حمید راشد کو کسٹم کاؤئنٹر کے پاس تھیلا نظر آیا، جس پر انہوں نے اے ایس ایف اہلکاروں کو بلالیا اور ان کی موجودگی میں تھیلے کو کھولا گیا، جس میں سے 1 عدد سونے کی انگوٹھی، سونے کے ٹاپس اور ایک بھاری لاکٹ نکلا۔ ان قیمتی اشیا کو فوری طور پر ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیا گیا۔

بعدازاں ڈیوٹی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے مسافر بن یامین کو ڈھونڈ نکالا اور شناخت و ضروری کاروائی کے بعد قیمتی زیورات مالک کے حوالے کردیئے، اس موقع پر مسافر بن یامین نے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی ایمانداری کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.