گوجرانوالہ :جب سے ن لیگ نے مائنس ون کی بات کی ہے ، نواز لیگ کے اپنے ارکان مائنس ہونے لگے ہیں اور اب تازہ مائنس گوجرانوالہ سے ہوا ہے ،جہاں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کی کی ٹوپی اور جیکٹ پہن لی ،اور عمران خان کا سپاہی بننے کا اعلان کردیا ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اشرف انصاری کو ٹائیگر فورس میں خوش آمدید کہا ، اس موقع پر اشرف انصاری نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر جس طرح اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے ،وہ اس سے متاثر ہوکر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کررہے ہیں۔
اشرف انصاری نے کہا کہ جب تک عمران خان اس راستے پر چلتے رہیں گے ،ہم ان کے ساتھ ہیں ۔بعدازاں عثمان ڈار نے انہیں ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی ۔