جسٹس فائز عیسی ٰ کے اہلخانہ کا نوٹس وصول کرنے سے انکار، گھر کے باہر چسپاں

0

اسلام آباد: ججوں کے کمروں سے ’’حاضر ہوں ‘‘ کی آواز تو آپ نے سنی ہوگی، لیکن اب ایک جج صاحب  اوروہ بھی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ کے جج کے اہلخانہ کیلئے ’’حاضر ہوں ‘‘ کا نوٹس اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ  پر چسپاں کردیا گیا ہے۔

یہ نوٹس ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی رہائشگاہ پر چسپاں کیا ہے،جس میں ان کی  اہلیہ اور بچوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لندن کی جائیدادوں پر وضاحت کیلئےاتھارٹی کے سامنے پیش ہوں،جیسا کہ عدالت عظمیٰ  کے  حکم میں کہا گیا ہے ۔

ایف بی آر نے 3 بار کورئیر کے ذریعہ یہ نوٹس  جسٹس فائز عیسیٰ کی رہائشگاہ پر بھیجاتھا، لیکن ان کے اہلخانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا ،جس پر اب ایف بی آر نے گھر پر نوٹس   لگادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رس گلے کھانے والے پھر جلدی کر گئے، جسٹس فائز کی جان نہیں چھوٹی

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ہے جو آر ٹی او کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ انکم ٹیکس کمشنر جسٹس فائز کی اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کریں گے، اور  60 روز میں کارروائی مکمل کرکے سپریم جوڈیشل کونسل  کو رپورٹ پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.