ایران میں قدامت پسندوں اور اصلاح پسندوں میں اختلافات بڑھنے لگے، وزیرخارجہ پر ہوٹنگ

0

تہران: ایران میں بڑھتے معاشی بحران سے مزید مسائل جنم لینے لگے ہیں، قدامت پسندوں اور اصلاح پسندوں کے درمیان اختلافات بھی بڑھتے جارہے ہیں، ایک طرف اصلاح پسند ملک کی خراب صورتحال کا ذمہ دار قدامت پسندوں کو سمجھتے ہیں، تو دوسری جانب قدامت پسندوں کا خیال ہے کہ اصلاح پسندحکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہورہی ہے ۔

تازہ معاملہ ایرانی پارلیمنٹ میں سامنے آیا ہے، جہاں قدامت پسند ارکان نے وزیرخارجہ جواد ظریف کو آڑے ہاتھوں لیا، اوران کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی کی،وزیرخارجہ کو جھوٹا قرار دیا۔

یہ نعرے بازی اس وقت شروع ہوئی جب جواد ظریف نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کا ذکر کیا، قدامت پسند ارکان کی طرف سے نعرے بازی اور جھوٹا قرار دینے کے باوجود ایرانی وزیرخارجہ نےتحمل کا مظاہرہ کیا۔

عباس اسلانی نامی شہری نے ٹوئٹر پر جو ویڈیو شئیر کی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مخالفانہ نعروں کے باوجود جواد ظریف مسکرا رہے ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ کو یاد دلا رہے ہیں کہ سپریم لیڈرنے انہیں سچا اور ایماندارقراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کےخیالات دوبارہ سن لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.