پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی

0

لاہور: پنجاب حکومت نے کرونا بحران کے بعد پہلی بار جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقاتوں کی اجازت دے دی  ہے اور اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کردئیے ہیں۔

اپنے پیاروں سے 3 ماہ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر قیدیوں کے اہلخانہ پریشان تھے، تاہم اب ان کی پریشانی دور ہوجائے گی، اور 15 روز کے وقفے سے وہ اپنے قیدی سےملاقات کرسکیں گے، ایس او پی کے تحت ملاقات کیلئے 6 فٹ کا فاصلہ اور درمیان میں پلاسٹک شیٹ لگائی جائے گی۔

ملاقات کرنے والے کا بخار چیک کرنے کیلئے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ جبکہ جیل میں داخل ہوتے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اب ملاقاتوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.