تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کیخلاف پوسٹیں کرنے پر کارروائی
انقرہ: پاکستان میں تو سوشل میڈیا مادر پدر آزاد ہے، آپ فوج سے لے کر صدر اور وزیراعظم تک جس کی چاہے تضحیک کردیں، مذاق اڑا لیں، ڈس انفارمیشن مہم چلالیں، لیکن ترکی میں ایسا نہیں ہے، اور اسی لئے مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’’درلش ارطغرل‘‘ پر تنقید کرنے والے ترک صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر ڈرامے سے متعلق منفی پوسٹیں کی تھیں، جس پر ترک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صحافی اوکتائے کاندامیر کو صوبہ وان میں انکی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق کاندامیر کو آرٹیکل 130 پینل کوڈ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی مرنے والے شخص کی ہتک عزت پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سلطنت عثمانیہ کے جد امجد کی زندگی پر بنائے گئے ترک ڈرامہ درلش ارطغرل کو پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے،اور اردو سمیت درجن سے زائد زبانوں میں اس کی ڈبنگ بھی ہوچکی ہے ۔