جرمنی میں مہاجرین کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

0

برلن:جرمن شہریوں نےیونان میں پھنسے ہوئے 12 ہزار مہاجرین کو اپنے وطن لانے کیلئے مظاہرہ کیا گیا، برلن میں ہونے والے مظاہرے میں 5 ہزار سے زائد جرمن شہریوں نے شرکت کی، انہوں  نے مختلف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر یونانی جزیرے پر پھنسے مہاجرین کو وہاں سے نکالنے کےمطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے اپنی حکومت اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ لیس بوس میں پھنسے مہاجرین کو وہاں سے نکالے، واضح رہے کہ جرمنی پہلے ہی 1553 مہاجرین کو قبول کرنے کا اعلان کرچکا ہے، تاہم مظاہرین کا موقف تھا کہ جرمنی کو مزید مہاجرین قبول کرنے چاہیں، فیس ماسک پہنے مظاہرین  کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ابھی مہاجرین قبول کرنے کی بہت گنجائش ہے، وہ نعرے لگارہے تھے کہ مہاجرین کو جیلوں نہیں پناہ گاہوں میں رکھا جائے،  یورپی یونین اپنی ذمہ داریاں پوری کرو۔

مظاہرے کی ٹائمنگ

جرمنی میں مہاجرین کے حق میں یہ مظاہرہ ایسے موقع پر ہوا ہے، جب یورپی یونین سیاسی پناہ  کے حوالے سے ڈبلن معاہدہ پر نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس حوالے سے جرمن وزیرداخلہ ہرسٹ سیفور کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے یورپی کمیشن ٹھوس تجاویز پیش کرے گا، جس کے نتیجے میں  رواں برس کے آخر تک سیاسی پناہ کے حوالے سے نئے قواعد کی راہ ہموار ہوجائے گی،  انہوں نے کہا کہ  جرمنی میں رواں برس ایک لاکھ  تارکین وطن کی آمد متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.