مولانا فضل الرحمن کے اربوں کے اثاثے نکل آئے

0

اسلام آباد:جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اثاثوں کے حوالے سے چھپے رستم نکلے، جیسے جیسے ان کے اثاثوں کا کھوج لگانے کیلئے نیب کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے، ان کے قریبی گرفتاری ساتھی موسیٰ خان سے تفتیش کی جارہی ہے،مولانا کے بارے میں بڑے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اب تک کی تحقیقات میں مولانا ارب پتی نکلے۔

تفصیلات کے مطابق علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں نیب کو اہم کامیابی ملی ہے، ان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کی گرفتاری کے بعد اس سے ہونے والی تفتیش نے بھی نیب حکام  کی بہت مدد کی ہے۔ نیب نے اثاثوں کی جو ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں، ان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے صرف اسلام آباد کے چک شہزاد میں حال ہی میں 3 ارب مالیت کی زمین فروخت کی ہے، مولانا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹوں کے بھی مالک ہیں،

مولانا فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے، جہاں پرویز مشرف سے بھی مولانا فضل الرحمن نے سیاسی حمایت کے عوض فوج کے شہدا کیلئے مختص اراضی کا بڑا حصہ لیا تھا، یہ کیس بھی نیب کے پاس زیر التوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.