دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کس یورپی ملک میں

0

جینوا: زیادہ تنخواہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، اور ہر کوئی اس کوشش میں رہتا ہے کہ اسے زیادہ تنخواہ والی ملازمت مل جائے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کہاں ملتی ہے، اور اب کہاں ملے گی، اب تک دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کے حوالے سے آسٹریلیا سرفہرست تھا۔

جہاں کم ازکم تنخواہ 19 ڈالر فی گھنٹہ تھی، یعنی اس سے کم تنخواہ مقرر نہیں کی جاسکتی تھی، لیکن اب دنیا کا امیر ترین ملک سمجھا جانے والا سوئٹزرلینڈ آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑنے والا ہے، اگر چہ سوئٹزرلینڈ میں ملکی سطح پر کم ازکم تنخواہ مقرر نہیں ہے، لیکن مختلف ریجنز نے کم ازکم تنخواہ مقرر کر رکھی ہے، اور اب جنیوا میں کم ازکم تنخواہ 23 فرانک یعنی 25 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ریفرنڈم میں فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں ہر اہم فیصلے کی طرح جنیوا میں کم ازکم تنخواہ 23 فرانک مقررکرنے کی منظوری بھی عوام نے براہ راست ریفرنڈم کے ذریعہ دی ہے، جس کے بعد جنیوا دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ والا شہر بن جائے گا، ریفرنڈم نتائج کے مطابق جنیوا کے58 فیصد شہریوں نے کم ازکم تنخواہ 23 فرانک مقرر کرنے کا فیصلہ سنایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود جنیوا کے شہری بھی اس سےقبل دو بار کم ازکم تنخواہ مقرر کرنے کیلئے ہونے والے 2 ریفرنڈم میں اس تجویز کو مسترد کرچکے ہیں، تاہم اب انہوں نے اس کی منظوری دے دی ہے، اس ریفرنڈم کا مطالبہ یونینوں نے کیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ جنیوا جیسے مہنگے شہر میں  اس سے کم تنخواہ پر رہنا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں دو بیڈ روم کا اپارٹمنٹ کم ازکم 3 ہزار فرانک ماہانہ پر ملتا ہے، جبکہ کافی کا ایک کپ بھی چار سے پانچ فرانک میں پڑتا ہے، اس کے علاوہ سوئس شہریوں نے بچے کی پیدائش پر والدکو بھی دو ہفتے کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی تجویز بھی 57 فیصد ووٹوں کے ساتھ منظور کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.