قطر ائیرویز نے ٹکٹوں کی بڑی سیل لگادی

0

دوحہ: قطر ائیرویز نے یورپ اور امریکہ سے پاکستان آنے و جانے والے مسافروں سمیت مختلف روٹس پر ٹکٹوں میں 30 فیصد ڈسکاوئنٹ کا اعلان کردیا، سستے ٹکٹ خریدنے والے اگلے سال تک سفر کرسکیں گے، ان سستے ٹکٹوں پر ری بکنگ یعنی سفر کی تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قطر ائیر ویز نے بڑی ڈسکاوئنٹ آفر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹکٹ خریدنے والوں کو 30 فیصد رعائت دی جائے گی، یہ ٹکٹ اگلے سال 30 ستمبر تک استعمال کئے جاسکیں گے،  ٹکٹ آن لائن بھی قطر ائیر کی ویب سائٹ پر جاکر بک کرائے جاسکتے ہیں تاہم یہ آفر صرف چار روز کیلئے ہے، اور 8 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور اتوار 11 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔

ڈسکاٶنٹ ٹکٹ

قطر ائیر لائن نے ڈسکاوئنٹ اسکیم کے تحت میلان اسلام آباد کا دو طرفہ کرایہ 83 ہزار، روم ایک لاکھ 9 ہزار، اسپین میں میڈرڈ 98 ہزار، پیرس 96 ہزار، فرینکفرٹ جرمنی 95 ہزار، لندن ایک لاکھ 10 ہزار اور امریکہ میں نیویارک کا ایک لاکھ 40 ہزار مقرر کیا ہے۔

ہالینڈ ایمسٹرڈیم کا کرایہ بھی اسکیم کے تحت ایک لاکھ دس ہزار ہے۔ اسکیم کے تحت کئی دیگر روٹس کے کرائے بھی کل تک ٹکٹ خریدنے پر 30 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.