جے یو آئی رہنما کا بیٹا بھی آرمی لیفٹیننٹ بن گیا

0

کاکول: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول سے ہفتہ کو پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا بیٹا بھی شامل ہے،مجمموعی طور پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے ،جن میں حمد اللہ کا بیٹا بھی شامل تھے۔

جے یو آئی رہنما خود بھی بیٹے کی پاسنگ آوٹ تقریب میں آئے اور وہ آرمی چیف جنرل باجوہ کے خطاب کے دوران پہلی صف میں بیٹھے نظر آرہے تھے۔  پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں سے 15 کا تعلق فاٹا سے ہے۔گولڈ میڈل لینے والے جنید خان وانا سے تعلق رکھتے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.