پی ڈی ایم جلسہ: سیاسی ماحول گرم، لیکن وزیراعظم کیا کررہے ہیں، تصاویر وائرل

0

اسلام آباد: ایک طرف گیارہ جماعتی اپوزیشن الائنس پاکستانی ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لاہور کے مینار پاکستان پر میدان سجالیا ہے، تو دوسری جانب وزیراعظم خان پراعتماد اور ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں، وہ اپنے "کتوں” کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں ، ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی تصاویر میں سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں وزیراعظم ریلیکس موڈ میں نظر آئے، شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنے گھر بنی گالہ میں پالتو کتوں کے ساتھ کیھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ وہ انہیں خود خوراک بھی کھلا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.