لاہور جلسہ کامیاب دکھانے کیلئے لیگی رہنما تحریک انصاف کے جلسے کی تصاویر شیئر کرنے لگے

0

لاہور: حکومت مخالف گیارہ جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مینارِ پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔

مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں عوام کی عدم شرکت پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے جلسے کو کامیاب دکھانے کیلئے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے 2014 میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے اور علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کردی۔ لیگی رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد  شیر علی اور خاتون رکن اسمبلی مائزہ حمید نے پی ٹی آئی 2014 جلسے کی تصویریں شیئر کیں، جس پر عوام نے ان کا خوب مزاخ بنایا۔ عابد شیر علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج لاہور نے سیلیکٹرز سے سیلیکٹیڈ عمران خان نیازی اور بزدل بزدار لگانے کا بدلہ لے لیا ۔ لاہور لاہور اے۔ پاکستان زندہ باد

مائزہ حمید نے بھی ٹوئٹر پر تحریک انصاف جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہا جا رہا ہے یہ پانچ سے دس ہزار لوگ ہیں… بصیرت کے ساتھ ساتھ بصارت بھی گئی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضآ نے بھی خادم حسین رضوی کے جلسے کی تصاویر شیئر کی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے شرکاء کی تعداد کے بارے میں کہا ہے کہ 8 ہزار سے 9 ہزار افراد موجود ہیں جب کہ اسپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 9 ہزار سے 10 ہزار افراد شریک ہیں۔ آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ نواز کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.