پنجاب اور پنجابیوں کی توہین پر اچکزئی لاہور کی عدالت میں طلب

0

لاہور: پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں پنجاب اور پنجابیوں کے خلاف ہرزہ سرائی ن لیگ کے اتحادی رہنما اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مہنگی پڑگئی، نامناسب تقریر کیس میں طلب کرلیا گیا، درخواست گزار نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے پنجاب اور پنجابیوں کی توہین کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تنویر ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران تقریر میں محمود خان اچکزئی نے پنجاب اور پنجابیوں کی توہین کی ہے، تقریر سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی نے غیر ملکی دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے نامناسب تقریر کی جس سے پاکستان کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے، لہذا عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے محمود خان اچکزئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.