سیاحتی ویزے پر امارات گئے ہوئے لوگوں کیلئے خوشخبری

0

ابوظہبی: سیاحتی ویزے  پر امارات گئے ہوئے لوگوں کیلئے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئے برطانوی وائرس کے بعد دنیا بھر میں لگنے والی نئی فضائی پابندیوں کو دیکھتے ہوئے سیاحوں کے لئے بڑی رعائت کا اعلان کیا ہے، انہیں واپسی کے لئے جلدی نہیں کرنی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئے برطانوی وائرس کے بعد دنیا بھر میں لگنے والی نئی فضائی پابندیوں کو دیکھتے ہوئے سیاحوں کے لئے بڑی رعائت کا اعلان کیا ہے، اور ملک میں موجود سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا ہے، اضافی ویزا مدت کے لئے فیس بھی نہیں لی جائے گی۔ وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر اس حوالے سے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امارات کی کئی ریاستوں میں بعض ایئرپورٹس بند ہونے کے بعد لوگوں کو پریشانی کا سامنا تھا، اسے دیکھتے ہوئے تمام سیاحوں کے ویزا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.