اسلام آباد میں جرمن شہری قتل، مشتبہ افراد سے تفتیش

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والے جرمن باشندہ کے کیس کی تفتیش آگے بڑھی ہے، اور پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  منگل کے روز جرمن باشندہ Noel Mathias Do Rego کو ان کی رہائشگاہ جی ٹین کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، مذکورہ جرمن باشندے نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی کررکھی تھی، اور اسلام قبول کرلیا تھا، وہ 12 برسوں سے کراچی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم تھے، تاہم 2 ماہ قبل اہلیہ سمیت اسلام آباد منتقل ہوئے تھے، جہاں ان کی سالی  رہتی ہیں، اطلاعات کے مطابق جرمن باشندہ واپس اپنے ملک جانے کا پروگرام بنا رہا تھا، اور اسی لئے وہ اسلام آباد بھی منتقل ہوا تھا، تاہم منگل کو 2 نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق علاقے میں لگے ہوئے سیف سٹی کے کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی ہے، اور اسے دیکھنے کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں، بلکہ قتل دشمنی یا کسی ذاتی معاملے پر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے،   امید ہے کہ کیس جلد حل کرلیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.