کویت نے مسافروں پر نیا ائرپورٹ ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

0

کویت: کویت کی حکومت نے فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، ملک میں آنے اور جانے والے دونوں  قسم کے مسافروں کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت نے فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے, نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا، کویت آنے والے مسافروں کو 2 دینار اور ملک سے جانے والے مسافروں کو 3 دینار ائرپورٹ ٹیکس دینا ہوگا، کویتی اخبار کے مطابق کویتی شہریوں کو بھی یہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.