ابوظہبی میں سگنل توڑنے پر جرمانہ ڈرائیوروں کے طبق روشن کردے گا

0

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں گاڑیاں چلانے والے ہوجائیں ہوشیار، سگنل توڑنے پر جرمانہ بڑھا کر اتنا کردیا گیا ہے کہ سگنل سے زیادہ ان کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے، جرمانے کے ساتھ گاڑی ضبط اور ڈرائیونگ لائسنس بھی 6 ماہ کے لئے معطل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی پولیس نے سرخ سگنل توڑنے والےڈرائیوروں کے لئے جرمانہ میں بڑے اضافہ کا اعلان کیا ہے، اتوار کو جاری کی گئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ڈرائیور نے سگنل توڑا تو اسے 51 ہزار درہم یعنی تقریباً 21 لاکھ پاکستانی روپے تک جرمانہ کیا جائے گا، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی 6 ماہ کے لئے ضبط کرلیا جائے گا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ کم ازکم جرمانہ بھی ایک ہزار درہم  ہوگا، اس کے ساتھ 12 پوائنٹ کم اور 30 روز کے لئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.