ایک بکنگ پر کتنی سیٹیں ملیں گی، ’’ایمریٹس‘‘ کا نیا  پیکج

0

دبئی: دنیا کی بڑی ائرلائنز بھی کرونا کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوچکی ہیں، اور ایسے میں وہ بچے کچھے مسافروں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے مختلف پیکجز دے رہی ہیں، ایسا ہی پیکج ’’ایمریٹس‘‘ نے بھی دینے کا اعلان کیا ہے، اور یہ پیکج ہے، ایک سیٹ کی بکنگ پر تین سیٹوں کے مزے۔

جی ہاں ’’ایمریٹس‘‘ نے اپنے اکانومی کلاس کے مسافروں کے لئے اس نئے پیکج کا اعلان کیا ہے، جس سے فائدہ اٹھانے والے سیٹ تو ایک بک کرائیں گے، لیکن ساتھ دو سیٹیں وہ معمولی ادائیگی پر بونس کے طور پر حاصل کرلیں گے، اور یوں بیٹھنے کے بجائے انہیں پرواز میں لیٹنے کی جگہ بھی مل سکتی ہے، اور سفر آرام سے سوتے ہوئے گزر سکتا ہے، ’’ایمریٹس‘‘ کے اعلان کے مطابق اکانومی کلاس کے ان مسافروں کو دو اضافی نشستوں کی پیشکش کی جائے گی، جن کے پاس کنفرم بکنگ ہوگی، تاہم اضافی دو نشستوں کو پہلے سے بک نہیں کرایا جاسکے گا، اور یہ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں آپ کو  چیک ان کے وقت پیش کی جائیں گی، ان اضافی نشستوں کے لئے مسافر سے 200 سے 600 درہم تک رقم چارج کی جائے گی، ائر لائن کےمطابق اس سہولت کے ذریعہ اکانومی کلاس کے مسافر بھی زیادہ آرام دہ اور کھلا سفر کرسکیں گے۔

سامان میں بھی رعائت

"ایمریٹس‘‘ نے اپنے مسافروں کے لئے اضافی سامان میں بھی رعائت کا اعلان کیا ہے، ائرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ان کے اضافی سامان پر 35 سے 60 فیصد تک رعائت دی جائے گی، تاہم اس کے لئے پہلے سے سامان کی بکنگ لازمی ہوگی، اور ادائیگی بھی پرواز روانگی کے چار گھنٹے پہلے کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.