یہ میں ہوں، یہ ایمریٹس کی پرواز ہے اور یہاں کوئی مسافر موجود نہیں ہے

0

دبئی: کیا آپ نے سوچا تھا کہ کبھی ایسا ہوگا کہ دنیا کی مشہور ائیرلائنز میں سے ایک ایمریٹس ائیرلائن کے فرسٹ کلاس میں کوئی مسافر ہی موجود نہ ہو اور آپ اکیلے سفر کررہے ہوں، جی نہیں، لیکن کرونا وبا نے اسے ممکن بنادیا ہے، اور ایسا ہی کچھ بھارت سے دبئی جانے والی پرواز میں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے کاروبار کو متاثر کیا ہے، وہیں فضائی انڈسٹری بھی اس سے متاثر ہونے والی انڈسٹریوں میں سے ایک ہے، وبا کے پیش نظر بین الاقوامی سفر محدود ہو کر رہ گیا ہے، اور رواں سال بھی بین الاقوامی فضائی ٹریفک کی بحالی کا امکان نظر نہیں آتا۔ اب اس کی ایک اور تازہ مثال سامنے آئی ہے، جس میں بھارتی شہر نئی دہلی سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیرلائن کی فلائٹ کے فرسٹ کلاس ایریا میں صرف ایک ہی مسافر موجود تھا، وہ مسافر مشہور بھارتی یوٹیوبر گوروو چوھدری تھے، انہوں نے اس حوالے سے ایک وی لاگ بھی بنایا ہے، جسے انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا ہے، وی لاگ میں انہوں نے پرواز کے دوران پیش آنے والے اپنے تجربے سے آگاہ کیا۔

گوروو چوہدری ایک موقع پر پاکستانی لڑکی کی “پاوری ہورہی ہے“ کی وائرل ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ یہ میں ہوں ،یہ میری ٹیبل ہے ، اور یہ میں ایمریٹس کی ہائی جینک کٹ کو کھول رہا ہوں۔ فرسٹ کلاس میں اکیلے سفر کا مزہ لیتے ہوئے پھر وہ کہتے ہیں۔ اب میراناشتہ تیار ہوچکا ہے اور میں ڈاننگ ہال کی طرف جارہا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ مجھے پرائیوٹ جیٹ طیارے کے مزے مل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.