چین و سکون حاصل کرنے کیلئے شہری نے 53 شادیاں کرلی

0

ریاض: سعودی شہری زیادہ شادیوں اور ازواج رکھنے کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہیں، لیکن اب ایک ایسا سعودی شہری سامنے آیا ہے، جس نے ’’چین اور سکون‘‘ کی تلاش میں شادیوں کا ریکارڈ قائم کردیا ہے، اسے اس صدی کا سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا مرد قرار دیا جارہا ہے۔

گلف نیوز نے ابو عبداللہ نامی سعودی شہری کی کہانی بیان کی ہے۔ ابو عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس کی پہلی شادی 20 برس کی عمر میں ہوئی تھی، اب وہ 63 سال کا ہے اور گزشتہ 43 برسوں میں 53 خواتین سے شادی کرچکا ہے۔ ابو عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام میں چار بیویوں کی اجازت ہے، وہ مزید شادیاں کرنے کیلئے پہلی بیویوں کو طلاق دیتا تھا۔ اس نے بتایا کہ اسے شادیوں کا شوق نہیں تھا، بلکہ وہ سکون کی تلاش میں تھا اور اب اسے ایسی بیوی مل گئی ہے، جس کے بعد وہ خود کو پرسکون محسوس کرتا ہے اور اسے اب مزید شادیوں کی خواہش فی الحال نہیں ہے۔

انہوں نے زیادہ شادیاں سعودی خواتین سے کی ہیں، لیکن بیرون ملک جب وہ کچھ ماہ کیلئے جاتے تھے تو وہاں بھی شادی کرلیتے تھے، جو تین سے چار ماہ چلتی تھی۔ ابو عبداللہ کا کہنا تھا ان کی پہلی شادی 20 برس کی عمر میں ایسی خاتون سے ہوئی تھی جو ان سے دس برس بڑی تھیں، ان کے بچے بھی ہوگئے اور دوسری شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لیکن پھر بیوی کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے اور انہوں نے دوسری شادی کرلی، جہاں سے شادیوں کا سلسلہ چل پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.