مشہور فرانسیسی ماڈل نے اسلام قبول کرلیا

0

پیرس: فرانسیسی اداکارہ اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یہ اعلان مکہ مکرمہ سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے جہاں میرین الہیمر کے ایک ملین سے زائد فالورز ہیں، انہوں نے ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ خانہ کعبہ میں کلمہ شہادت پڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کئی ماہ پہلے اسلام قبول کرلیا  ھا، اور یہ فیصلہ میں نے اپنے دل اور روح کی آواز پر اور سوچ سمجھ کر کیا، اب میں عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود ہوں، اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں، اب وہ اپنے پروفیشن اور ذاتی زندگی کے بارے میں ازسر نو جائزہ لے رہی ہیں۔ میرین الہیمر کے مداحوں اور فالورز نے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.