اٹلی میں کشتیوں کے ذریعہ پاکستانیوں کی بڑی کھیپ پہنچ گئی، کیمپوں میں منتقل

0

روم: بحیرہ روم میں کشتیوں کے ذریعہ اٹلی آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اور کچھ روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر کشتیاں اٹلی کے ساحلوں اور سمندر میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں، دوسری جانب اطالوی وزیراعظم میلونی نے اس حوالےسے اپنے یورپی ہم منصبوں کو اہم انتباہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم میلونی نے برسلز میں یورپی رہنماوں کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ تیونس میں جاری معاشی بحران پر فوری توجہ نہ دی گئی ، تو مہاجرین کی صورت حال بے قابو ہوسکتی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ تیونس میں معاشی بحران بے قابو ہوگیا ، تو 9 لاکھ سے زائد مہاجرین اٹلی اور یورپ کی طرف رخ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، اس لئے تیونس کو آئی ایم ایف سے امداد جاری کرانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، اور یورپی یونین بھی امداد کیلئے آگے بڑھے، اس سے پہلے اطالوی حکام نے نشان دہی کی تھی کہ نیا سال شروع ہونے کے بعد تارکین کی تعداد میں تین گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے، اور پونے تین ماہ میں تقریباً22 ہزار تارکین اٹلی پہنچ چکے ہیں، گزشتہ برسوں میں تارکین کی بڑی تعداد لیبیا سے اٹلی کا رخ کرتی تھی، لیکن اب تیونس سے تارکین کا سیلاب آرہا ہے، اور اس سال آنے والے تارکین میں سے 12 ہزار کے قریب تیونس سے آئے ہیں، جبکہ پچھلے سال یہ تعداد صرف 12 سو تھی۔

دوسری جانب کچھ روز کے وقفے کے بعد ایک با ر پھر تارکین سے بھری کشتیاں اٹلی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، اور بدھ وجمعرات دو دون کے دوران 800 کے قریب تارکین اٹلی پہنچ گئے ہیں، اطالوی کوسٹ گارڈ نے سسلی کے علاقے Siracusa کے قریب سمندر میں مشکلات کا شکار تارکین کی دو کشتیوں سے 450 تارکین کو بچایا ہے، جو ممکنہ طور پر تیونس سے روانہ ہوئے تھے، اس سے پہلے کلابریا کے قریب بھی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں مشکلات کا شکار دو کشتیوں کو ریسکیو کیا تھا، جن میں 330 تارکین سوار تھے، یہ تارکین ترکی سے روانہ ہوئے تھے۔

اطالوی حکام کے مطابق ان کی اکثریت پاکستانیوں پر مشتمل ہے، جبکہ کچھ مصری بھی موجود ہیں، حکام کے مطابق دونوں کشتیوں کی حالت خراب تھی، اور اس حوالے سے تجارتی جہازوں نے بھی انہیں دیکھ کر آگاہ کیا تھا، ان پاکستانی تارکین میں سے250 کو Roccella Ionica جبکہ 80 کو Crotone منتقل کردیا گیا ہے، ان کے علاوہ لمپاڈسیا میں 42، سردانیہ میں 15 تارکین پہنچے ہیں۔ دوسری طرف تیونس کی کوسٹ گارڈ نے اٹلی کی طرف بڑھنے والی کئی کشتیوں کو پکڑ لیا ہے، جن میں 2 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.