پنجاب کی تاریخ کا بڑا آپریشن، پورا جزیرہ سیاسی خاندان کے قبضے سے چھڑا لیا

0

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں قبضہ گروپوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے، اور ایک سیاسی خاندان سے پورا جزیرہ جی ہاں دریائے سندھ میں واقع پورا جزیرہ واگزار کرالیا گیا ہے، جس کی مالیت اربوں روپے ہے،

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قبضہ گروپوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے، اور دریائے سندھ میں واقع پورا جزیرہ واگزار کرالیا گیا ہے، کوٹ ادو مظفر گڑھ میں 30 ہزار کنال رقبے پر محیط “لاشاری والا جنگل” ن لیگی ہنجرہ خاندان کے قبضے سے چھڑوایا گیا ہے، ہنجرہ خاندان 30 برسوں سے اس جزیرہ پر قابض تھا، اور اسے عام لوگوں کے لئے نو گو ایریا بنا رکھا تھا، ہنجرا خاندان ہر سال اس جزیرے سے کروڑوں روپے فصلوں، مویشی بانی اور درختوں کی کٹائی سمیت دیگر مدات میں حاصل کرتا تھا، یہاں انہوں نے ڈیرے بھی بنا رکھے تھے۔

چاروں طرف سے دریائے سندھ میں گھرے ہوئے اس جزیرے میں قدرتی جھیلیں ہیں، اور یہاں چرند پرند بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، پنجاب حکومت نے اس جزیرے کو اب سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کشتیاں چلائی جائیں گی، اور محفوظ جنگل کے ساتھ اسے عام لوگوں کے لئے سیاحتی مقام بنایا جائےگا، دوسری طرف ہنجرہ خاندان کے خلاف اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ احسن اقبال نے بتایا کہ جنگل میں پولیس چوکیاں بنادی گئی ہیں، جبکہ کشتیوں پر بھی گشت شروع کیا جارہا ہے، ادھر کبیروالا میں اے سی خرم کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران سردار پور کے موضع یکہ سے 95 کنال 2 مرلہ، موضع ماڑی سہو کبیروالا سے 11 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی، جس کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ روپے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.