سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے آن لائن کچہری

0

ریاض: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی اور انہیں حل کرنے کے لئے سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر متحرک ہیں، اور انہوں نے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کے دوران سعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پہلے سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے، اور ایسے میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بہت متحرک ہیں، انہوں نے سعودیہ کے مختلف ریجنز میں مقیم پاکستانیوں کے لئے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پوچھے جاتے ہیں، اور سفارتخانہ انہیں حل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز حائل ریجن کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا۔ کچہری میں سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی، جس پر پاکستانی کمیونٹی نے ان سے اظہار تشکر کیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.