اٹلی میں زندگی کم، لوگ پہلے سے جلدی کیوں مرنے لگے؟

0

روم: اٹلی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں لوگوں کی عمریں بہت زیادہ ہیں، تاہم اب اٹلی میں اوسط عمر میں کمی آگئی ہے اور لوگ جلدی دنیا سے جانے لگے ہیں، کچھ اطالوی ریجنز میں تو عمر کی یہ کمی بہت زیادہ آئی ہے، اس حوالے سے اطالوی سرکاری شماریاتی ادارہ نے اہم رپورٹ جاری کردی ہے#

تفصیلات کے مطابق زیادہ عمر کے لحاظ سے اٹلی کا شمار دنیا کے پہلے 6 ممالک میں ہوتا ہے، اٹلی سے زیادہ 5 ملکوں وعلاقوں ہانگ کانگ تقریباً ساڑھے 85 برس، جاپان 85، مکاؤ 84 اعشاریہ 98 اور سنگاپور میں 84 برس سے کچھ زیادہ ہے، اس کے بعد اٹلی کا نمبر آتا ہے، جہاں اوسط عمر 84 برس تھی، تاہم اب اٹلی میں اوسط عمر میں کمی آئی ہے، اور اطالوی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس اوسط عمر میں ایک برس سے زیادہ کمی آئی ہے، اور یہ 82 برس رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں اموات کا برا سال

کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں بیرگامو، کریمونا اور لودی میں تو اوسط عمر میں ساڑھے 4 برس تک کی کمی ہوگئی ہے، اٹلی میں اوسط عمر میں کمی کی بڑی وجہ کرونا کی وبا ہی سمجھی جارہی ہے، جس نے شروع میں اسے یورپ میں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.