اٹلی میں بھی ویکسین لگوائے بغیر گرین پاس بن گئے؟، تحقیقات شروع

0

روم: پاکستان کی طرح اٹلی میں بھی کرونا ویکسین کی جعلی انٹری کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، مشہور مزاحیہ اداکار لپیٹ میں آگئے، جس پر حکام نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں، جعلی گرین پاس کے معاملے میں ڈاکٹر کے خلاف بھی تفتیش کی جارہی ہے، اور کلینک پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی کے مشہور مزاحیہ اداکار Pippo Franco کے خلاف جعلی گرین پاس بنوانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، 81 سالہ اداکار اٹلی میں بہت مقبول ہیں، لیکن اب انہیں روم کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے ویکسین لگوائے بغیر گرین پاس بنانے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے، اطالوی خبرایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق لازیو ریجن کے ہیلتھ کونسلر Alessio DAmato کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے، تو یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، ویکسین لگوائے بغیر جعلی گرین پاس بنوانے کے کیس میں حالیہ ہفتوں میں ایک 56 سالہ ڈاکٹر کو بھی حکام نے شامل تفتیش کیا ہے۔

کارا بیری پولیس نے Colli Albani کے علاقے میں اس کے کلینک پر چھاپہ بھی مارا ہے، جس میں ڈاکٹر کی جانب سے لکھے گئے طبی نسخے، مریضوں کی فہرست اور ہیلتھ ریکارڈ کو جانچا گیا، اس ڈاکٹر پر بھی جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا الزام ہے، جن میں ویکسین لگوائے بغیر گرین پاس کے لئے تصدیق نامہ جاری کرنا بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.