اٹلی کے غیر ملکی خاندانوں میں غربت بڑھ گئی، نئی رپورٹ میں انکشاف

0

روم: اٹلی میں غربت کے بارے میں رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں ملک میں آباد غیر ملکی خاندانوں میں غربت کی شرح بہت زیادہ پائی گئی ہے، دوسری طرف 6 فیصد اطالوی خاندان بھی غربت کا شکار ہیں، یہ رپورٹ ایک خیراتی ادارہ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غربت کی رپورٹ سامنے آئی ہے، کیتھولک خیراتی ادارہ Caritas and the Migrantes foundation کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اٹلی میں آباد غیر ملکی خاندانوں میں غربت کی شرح ایک چوتھائی سے بھی زیادہ یعنی 26 فیصد سے بھی متجاوز ہے، جبکہ اطالوی شہریوں میں یہ شرح 6 فیصد ہے، انتہائی غریب خاندانوں میں انہیں شمار کیا گیا ہے، جو اتنے وسائل بھی نہیں رکھتے ، کہ وقار سے زندگی گزار سکیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے اٹلی میں مقیم غیر ملکی خاندانوں میں غربت کی شرح میں 2 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے، اور مزید 5 لاکھ 68 ہزار غیر ملکی خاندان غربت میں چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی ادارے کی جانب سے سروے کیا گیا تھا، جس میں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ستمبر سے لے کر اس سال مارچ تک نئے غریبوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اس سے پہلے کھاتے پیتے افراد میں شامل ہوتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.