نیا روٹ کھلنے سے جرمنی میں دھڑا دھڑ تارکین داخل ہونے لگے

0

برلن: جرمنی میں داخل ہونے والے نئے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نئے روٹ سے آنے والے تارکین جرمنی کا رخ کررہے ہیں، اور ایک ہفتے میں تارکین کی بارڈر سے آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، کچھ تارکین کو ریسیپشن سینٹرز منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کچھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سے ناراض اور روس کے اتحادی ملک بیلاروس کی جانب سے تارکین وطن کی یورپ جانے کے لئے حوصلہ افزائی اور ان کے لئےراستے کھولنے کےاثرات جرمنی میں محسوس کئے جانے لگے ہیں، بیلارس کی تارکین کو یورپ کی طرف جانے کی اجازت دینے کے بعد افغانستان، عراق اور شام سمیت مختلف ملکوں کے تارکین پہلے بیلاروس کا رخ کررہے ہیں، اور وہاں سے وہ پولینڈ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ پولینڈ نے اپنی سرحد پر ایمرجنسی لگا کر اسے بند کررکھا ہے، اور بڑی تعداد میں اہلکار بھی تعینات ہیں، لیکن اس کے باوجو د تارکین بیلارس سے پولینڈ داخلے میں کامیاب ہورہے ہیں، جہاں سے وہ جرمنی کا رخ کرتے ہیں۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پولینڈ کی سرحد پر اس نے 400 تارکین کو پکڑا ہے، جو نیا ریکارڈ ہے، ان میں افغانی ، عراقی اور شامی مہاجرین شامل ہیں، جرمن فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ اس سال کے دوران اب تک پولینڈ سے ملحقہ سرحد پر 2603 غیرقانونی داخلے کی کوششیں پکڑی گئی ہیں، اور ان میں سے 810 کوششیں 4 سے 10 اکتوبر کے دوران کی گئیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ پولش سرحد سے تارکین کے داخلے کی کوششوں میں کس تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.