امریکی و یورپی خاتون نے کس اشارے کی مدد سے خود کو بچالیا؟، اغوا ہونے پر کیا اشارہ دینا ہے؟

0

برسلز: کیا آپ کسی مشکل میں ہیں؟، کسی نے آپ کو اغوا کرلیا ہے؟ یا پھر کوئی آپ کے ساتھ زبردستی کررہا ہے؟، ایسے میں آپ مدد کے لئے کسی کو کیسے پکاریں گے؟، ظاہر ہے پکاریں گے، تو آپ کو اغوا یا زبردستی کرنے والے کو بھی علم ہوجائے گا، اور وہ آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دوسروں کو بتانے کیلئے کہ آپ مشکل میں ہیں، اس کا حل سوشل میڈیا نے دے دیا ہے، اور اس کی مدد سے یورپی ملک میں ایک گرفتاری بھی ہوگئی ہے، جی ہاں کچھ دن پہلے تو امریکہ میں ایک شخص نے لڑکی کو اغوا کرلیا تھا، اور وہ اسے کار میں کہیں دور لے جارہا تھا، اس دوران گاڑی کہیں ٹریفک میں رکی، کار کے شیشے چڑھے ہوئے تھے، اس لئے لڑکی مدد کے لئے پکارتی بھی، تو وہ پکار کسی کے لئے سننا ممکن نہ ہوتا، پھر یہ بھی خدشہ تھا کہ اغوا کار اسے نقصان پہنچاتا، یا گاڑی بھگا کر فرار کی کوشش کرتا، ایسے میں مغوی لڑکی کی ذہانت نے کام کیا، اسے سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دیکھا گیا اشارہ یاد آگیا، بس پھر کیا تھا، اس نے انگوٹھا مٹھی میں بھینچا، اور پھر چاروں انگلیوں کو کھولا اور بند کیا، اس کا یہ اشارہ قریب موجود کار میں شخص نے دیکھ لیا، اور اسے بھی یاد آگیا کہ یہ تو مدد کا اشارہ ہے، اس لئے اس نے فوری طور پر پولیس کو فون کردیا، اور خود بھی لڑکی والی کار کا تعاقب کرنے لگا، بالاخر پولیس نے اغواکار کی گاڑی روک کر لڑکی برآمد کرلی۔

اب ایسا ہی معاملہ یورپی ملک اسپین میں سامنے آیا ہے، جہاں بارسلونا میں ایک شخص اپنی دوست کو ایک نجی کلینک میں علاج کے لئے لایا، سہمی ہوئی خاتون کو اس موقع پر مدد درکار تھی، لیکن وہ خوفزدہ تھی کہ اس کا ساتھی ایسی صورت میں حملہ کرسکتا ہے، اور اسے نقصان پہنچا سکتا ہے، جس پر اس ہسپانوی خاتون نے بھی ہاتھ سے وہی مدد والا اشارہ کیا، جسے وہاں موجود نرس سمجھ گئی، وہ خاموشی سے وہاں سے گئی اور پولیس کو فون کردیا، جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو ریسکیو اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، خاتون نے بتایا ہے کہ اس کا ساتھی اس پر تشدد کرتا تھا، اور اسے عملی طور پر یرغمال بنا رکھا تھا۔

خود کو خطرے میں ظاہر کرنے کا نشان، جس سے دوسرے سمجھ سکیں کہ آپ خطرے میں ہیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.