سخت چیکنگ کے باوجود تارکین چھپ کر جرمنی پہنچ گئے 

0

برلن: سرحدوں پر سخت چیکنگ اورسیکورٹی کے باوجود مزید تارکین چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے، جرمنی پہنچنے کے لئے ثرک کا استعمال کیا، ڈرائیور بھی لاعلم نکلا، تمام تارکین کا تعلق ایشائی ملک سے ہے، ان میں کم عمر بچے بھی شامل تھے، انہیں ریسیپشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کی جانب سے پیدا کردہ  مہاجرین کے بحران کے بعد جرمن حکومت نے سرحدوں پر سیکورٹی سخت کردی ہے، اور گاڑیوں کو بھی وقتاً فوقتاً چیک کیا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود تارکین کا ایک گروپ گاڑی میں چھپ کر جرمنی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے، حکام کے مطابق بویریا میں  ایک گاڑی سے 16 تارکین برآمد ہوئے ہیں، ان میں سے 11 کم عمر بتائے گئے ہیں، تمام تارکین افغان بتائے جاتے ہیں، حکام کے مطابق تارکین اس وقت سامنے آئے، جب ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اسے گاڑی کے پیچھے آواز آرہی ہے۔

ڈرائیور نے پولیس کو فون کردیا، پولیس نے آکر چیک کیا تو گاڑی کے عقبی حصے میں تارکین کا یہ گروپ موجود تھا، پولیس نے تارکین کو طبی معائنے کے لئے منتقل کردیا، جس کے بعدا نہیں ریسیپشن سینٹر لے جایا گیا، جرمن خبر ایجنسی کے مطابق افغان تارکین مشرقی یورپ کے کسی ملک سے گاڑی پر سوار ہوئے تھے، اور ڈرائیور اس سے لاعلم رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.