اٹلی میں کرونا بڑھنے پر پابندیوں کے حوالے سے گورنرز کا اہم مطالبہ سامنے آگیا

0

روم: باقی یورپی ملکوں کے بعد اب اٹلی میں بھی کرونا کے مریضوں اور جانی نقصان میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے بعد اطالوی ریجنل گورنروں نے  پابندیوں کے حوالے سے مرکزی حکومت سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے سفارش کہ ہے کہ پڑوسی ملک کی طرح کی پابندیاں لگادیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بھی کرونا کے کیس بڑھنے لگے ہیں، اور منگل کو 7 ہزار 698 نئے مریض سامنے آئے، جو پیر کو 5 ہزار144 تھے، اسی طرح اموات بھی ایک دن میں بڑھ کر 44 سے 74 ہوگئی ہیں، حکام کے مطابق481 کرونا مریض آئی سی یو میں ہیں، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق کرونا کی شرح بڑھنے کے بعد ریجنل گورنرز کا منگل کو مرکزی حکومت سے اہم مطالبہ سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرونا  پابندیاں آسٹریا کی طرح صرف ان افراد پر لگائی جائیں، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا لہر سے کئی یورپی ملکوں میں پریشان صورتحال، نئے اقدامات شروع

دوسری جانب دیگر یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی، آسٹریا، فرانس میں بھی کرونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جرمنی میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 53 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ برطانیہ میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ فرانس میں گزشتہ روز 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.