یورو، ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کو روپے کا بڑا جھٹکا

0

کراچی: تجارتی خسارہ کم ہونے اور آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری کے بعد یورو اور ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے، اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 177 روپے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک سے 11 رکنی پاکستانی گروہ گرفتار، یورو کے ڈھیر برآمد

دوسری جانب یورو کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یورو کی قیمت 201  روپے 19 پیسے سے کم ہو کر 199  روپے 50  پیسے ہوگئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 روپے سے زائد کی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 239 روپے سے کم ہو کر 235 روپے 91 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.