لاہور ائرپورٹ پر معذور کی ویل چئیر نے خزانہ اگل دیا

0

لاہور: ارے یہ تو معذور ہے، معذور دیکھ کر تو ہر بندے کے دل میں ترس آجاتا ہے، لیکن لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ویل چئیر سے تو خزانہ نکل آیا، اہلکار بھی مہارت سے چھپائی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی بڑی مقداد دیکھ کر دیکھتے ہی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافروں کی بورڈنگ جاری تھی، اس دوران تین مسافر بھی دبئی جانے کے لئے پہنچے، ان میں سے ایک مسافر ویل چئیر پر تھا، جبکہ باقی دو تندرست اور چلتے ہوئے اس کے ساتھ آئے، وہیل چئیر والے مسافر سمیت دوسرے ساتھی کو لیڈ عمران ارشاد نامی  مسافر کررہا تھا، اس دوران ائرپورٹ پر موجود ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سامان اور مسافروں کی اسکیننگ کی، تو انہیں ویل چیئر کچھ مشکوک محسوس ہوئی۔ جس پر انہوں نے ویل چئیر والے مسافر کو چیکنگ کے لئے ایک طرف کیا، تاہم اس کے ساتھی دونوں مسافر بھی اس کے ساتھ رک  گئے، اور اسے لے جانے کے لئے کہا، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے ویل چئیر چیک کرنے کا فیصلہ کیا، اور جب  مسافر کو اٹھا کر ویل چیئر چیک کی گئی تو اس کی سیٹ  کے نیچے مہارت سے چھپائی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہو گئی۔

جس کے بعد ان کے بیگ کی بھی تلاشی لی گئی، اور مجموعی طور پر 84 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 65 ہزار پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کی گئی کرنسی کی مالیت 14 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.