ایک ماہ بعد تارکین کی تیرتی ہوئی لاشیں ساحل پر پہنچ گئیں

0

ایتھنز: یورپ جانے کی خواہش میں غیرقانونی سفر کا ایک اور المناک انجام سامنے آیا ہے، یونان کے ساحل پر کچھ لاشیں پہنچی ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یہ لاشیں بدنصیب تارکین وطن کی ہیں، جو ممکنہ طور پر ترکی سے یونان آتے ہوئے دنیا سے ہی روٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر یونان آنے کی کوشش میں کئی تارکین کی کشتیاں سمندر میں ڈوب جاتی ہیں، اور ان کے بارے میں کسی کو علم بھی نہیں ہوتا کہ حادثہ پیش آگیا ہے، تاہم سمندر جب لاشیں اگلتا ہے، تو پھر یہ حادثات سامنے آتے ہیں، ایسے ہی بدنصیت تین تارکین وطن کی لاشیں یونانی کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب سے برامد کی ہیں، جن میں دو مرد اور ایک خاتون ہے۔ لاشوں کی حالت کافی خراب ہوچکی ہے، حکام کو شبہ ہے کہ دسمبر کے آخر میں تارکین کی کچھ کشتیوں کو جو حادثات پیش آئے تھے، یہ تینوں بدنصیب بھی اس دوران سمندر میں ڈوب گئے ، اور اب ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد ان کی لاشیں اوپر آئی ہیں ، جو گل چکی ہیں،

چند روز پہلے بھی اسی علاقے میں 4 لاشیں سمندر نے اگلی تھیں، جن میں ایک مرد ، ایک خاتون اور دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں تھیں، ان لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جاتا ہے، اور ان کی شناخت کی کوشش کی جاتی ہے، تاہم اکثر ان بدنصیب تارکین کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں رہتیں، پھر ان کے پاس دستاویزات نہ ملنے کے باعث بھی ان کی شناخت مشکل ہوجاتی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.