جرمن سپر اسٹور میں لیٹر دھماکہ، ہیلی کاپٹر طلب

0

برلن: جرمنی میں ایک بڑی سپر مارکیٹ کے ہیڈ کوارٹر میں لیٹر بم پھٹا ہے، جس کے بعد ہیڈ کوارٹر کو بند کردیا گیا، حکام نے ہیلی کاپٹر طلب کرلئے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپورزل اسکواڈ کے ذریعہ عمارت کو چیک کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن سپر مارکیٹ Lidl’s کے ہیڈ کوارٹرز میں لیٹر بم پھٹا ہے، جس سے تین افراد زخمی ہوگئے، سپر مارکیٹ کا ہیڈ کوارٹر ہیلی بورن شہر میں ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ عمارت میں موجود دیگر 100 ملازمین کو بھی وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، بم ڈسپورزل اسکواڈ کے ذریعہ عمارت کو چیک کرایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.