عمان کی پاکستانیوں سمیت 3 ملکوں کے شہریوں کو واپسی کیلئے 2 روز کی مہلت

0

مسقط: بھارت میں کرونا کی صورتحال بے قابو ہونے سے پاکستانیوں کے لئے بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں، کیوں کہ کئی ممالک بھارت کے ساتھ پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کررہے ہیں، ہانگ کانگ کے بعد عمان نے بھی بھارت کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمان کی سپریم کمیٹی نے بدھ کو اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 24 اپریل شامل 6 بجے کے بعد بھارت ،پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کا مملکت میں داخلہ بند کردیا جائے گا، اس پابندی کا اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا، جو گزشتہ دو ہفتوں کےدوران ان تین ممالک سے ٹرانزٹ کرچکے ہوں، یعنی ان ملکوں کا سفر کرچکے ہوں، اس پابندی کا اطلاق اگلے حکم نامے تک موثر ہوگا۔

البتہ ان ممالک کے سفارتکار، ہیلتھ ورکرز اور ان کے اہل خانہ اور عمانی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، سپریم کونسل نے ملک کے اندر بھی کچھ نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن کےتحت 12 سال تک کے بچوں کا دکانوں اور کمرشل کمپلیکس میں داخلہ بند کردیا گیا ہے، اسی طرح دکانیں، کیفے ٹیریاز ،ریستوران اور شاپنگ مالز صرف 50 فیصد گنجائش پر چلائے جائیں گے، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.