شوہر ملازم تو گھر بیٹھی بیوی کیلئے بھی تنخواہ، ایسی کمپنی کہاں ملے گی؟

0

دبئی: دنیا بھر میں آپ نے یہ تو سنا اور دیکھا ہوگا کہ اگر شوہر کا انتقال ہوجائے تو بیوہ کو پنشن ملتی ہے، لیکن متحدہ عرب امارت میں ایک ایسی کمپنی سامنے آئی ہے، جو شوہروں کی زندگی میں ہی ان کی بیویوں کو تنخواہ دیتی ہے۔

جی ہاں یہ کمپنی یواے ای کی ریاست شارجہ میں قائم ہے، Aries Group نہ صرف اپنے ملازمین بلکہ گھروں میں مقیم ان کی بیویوں کو بھی تنخواہ دیتا ہے، اور اس کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ جو کمپنی کے ملازمین کی گھروں پر خدمت کرتی ہیں، ان کا بھی کچھ حق بنتا ہے، اب اس کمپنی سے وابستہ بھارتی تارک وطن کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سدھیر کی بیوی نے کمپنی سے ملنے والی تنخواہ سے اپنے لئے الیکٹرک کار خریدلی ہے، لیزنگ پر لی گئی اس کار کی قسطیں وہ کمپنی سے ملنے والی ماہانہ بیویوں والی تنخواہ سے ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر اپنی تین بچیوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں، اور گھریلو خاتون ہیں، لیکن کمپنی کی طرف سے ملازمین کی بیویوں کو بھی تنخواہ دینے کی اسکیم فروری میں شروع کی گئی، اور اس کے بعد سے ہرماہ ان کے اکاؤنٹ میں بیویوں کے لئے مختص تنخواہ آجاتی ہے، انہوں نے یہ رقم جمع کرکے اب کار کی ڈاؤن پیمنٹ کی ہے، اور قسطیں بھی کمپنی سے ملنے والی تنخواہ سے ہی اتارنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں نے کئی سال پہلے لائسنس بنوالیا تھا، اور کار کی بڑی شدید خواہش تھی۔

جو اب اپنی تنخواہ سے ہی پوری ہوگئی ہے، کمپنی کی طرف سے ملازمین کی بیویوں کیلئے سیلری اسکیم شروع کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ اب میں کار میں اپنی بچیوں کو خود اسکول چھوڑنے جاؤں گی، جس سے 350 درہم ماہانہ کی وین فیس بچے گی، کار الیکٹرک لی ہے، جو فری میں چارج ہوجاتی ہے، اس لئے تیل کا خرچہ بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ایک ملین ڈالر جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کی تلاش 

ملازمین کی بیویوں کی تنخواہ مقرر کرنے والے ’’ارائزگروپ‘‘ کے سربراہ سوہن رائے کا کہنا ہے کہ ان تنخواہوں کے لئے ہم نے الگ فنڈ قائم کیا ہے، اور ملازمین کی تنخواہوں سے اس کا تعلق نہیں، ملازمین کو الگ سے پوری تنخواہ دی جارہی ہے، ملازمین کی بیویوں کی تنخواہ مقرر کرنے سے انہیں معاشی آزادی حاصل ہوتی ہے، کمپنی کے فلاحی افسر نیودیا رائے کا کہنا ہے کہ بیویاں اپنے شوہروں کی بہت مدد کرتی ہیں، اور وہ بھی انعام کی حقدار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.