اٹلی میں جوڑوں کی لڑائی تین جانیں لے گئی

0

میلان: اٹلی میں دو جوڑوں کے درمیان ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک واقعہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر جبکہ دوسرے میں سابقہ دوست جوڑے کی جانیں چلی گئیں.

تفصیلات کے مطابق میلان میں اطالوی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ جھگڑا ان کے درمیان اس وقت ہوا، جب وہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران مشتعل شوہر نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری نکال لی اور بیوی پر حملے کی کوشش کی، لیکن بیوی زیادہ پھرتیلی نکلی، اس نے نہ صرف حملے سے کافی حد تک خود کو بچایا، بلکہ چھری چھین کر شوہر پر اس سے وار کردئیے، شوہر نے زخمی حالت میں گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن دروازہ کھولنے کے ساتھ ہی گرپڑا، اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ کے بعد خاتون گاڑی سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی، تاہم اس کا ہاتھ بھی زخمی تھا، اور اس کے کپڑے خون آلود تھے، اسے وقوعہ سے ایک کلومیٹر دور پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر پر چھری کے چار وار کئے، جن میں گردن پر وار بھی شامل ہے، خاتون نے لڑائی کی وجہ نہیں بتائی، تاہم ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا پہلے بھی آپس میں لڑتا رہتا تھا۔

ادھر فرانسیسی سرحد کے قریب Ventimiglia میں ایک شخص Antonio Vicari نے اپنی سابقہ دوست پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ گاڑی میں موجود تھی، فائرنگ سے پہلے اس خاتون کو نشانہ بنایا اور پھر وہاں سے فرار ہوکر کچھ فاصلے پر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.