شرارتی بچوں نے اسکولوں سے چھٹی کیلئے جعلی کرونا پازیٹو کا طریقہ نکال لیا

0

لندن: دنیا میں کرونا کی وبا نے گزشتہ سوا برس سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کا بچوں کو یوں عادی بنادیا ہے کہ اب ان کا اسکول جانے کو دل نہیں چاہتا، ایسے میں برطانیہ میں شرارتی بچوں نے اسکول سے چھٹی کے لئے جعلی کرونا پازیٹو ٹیسٹ کا طریقہ نکال کر سب کو حیران کردیا ہے،

جی ہاں برطانوی حکومت نے لوگوں کو گھروں میں کرونا کا ٹیسٹ کرنے کی کٹس دی ہوئی ہیں، اور اسکول جانے والے بچوں کے بھی وقتاً فوقتاً ٹیسٹ کرتے رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اب یہ مشورہ شرارتی بچوں نے چھٹیوں کے لئے استعمال کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے، برطانوی اخبار میل کے مطا بق اسکول جانے سے بچنے کے لئے کچھ بچے گھر پر کئے جانے والے کروٹا ٹیسٹ کو پازیٹو ظاہر کرنے کے لئے فروٹ جوس کا استعمال کررہے ہیں، ان بچوں نے اس کے لئے یہ طریقہ نکالا ہے کہ یہ اس کٹ میں اورنج جوس یا کوکا کولا کے ایک دو قطرے ٹپکا دیتے ہیں، ان مشروبات میں شامل ایسیڈیٹی ٹیسٹ میں اینٹی باڈی پروٹین کو تباہ کردیتی ہے، اور یوں ٹیسٹ پازیٹو شو ہوجاتا ہے ، جسے جواز بنا کر بچے اسکول سے دو تین ہفتوں کی چھٹی کرلیتے ہیں،

رپورٹ کے مطابق اس طرح مصنوعی طور پر کرونا پازیٹو ظاہر کرنے کی ویڈیوز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی شئیر کی گئی ہیں، جس میں بچے دوسروں کو بھی یہ طریقہ سکھا تے ہیں،

تاہم اب یہ معاملہ اسکولوں کے نوٹس میں بھی آتا جار ہا ہے، اور لیورپول کے اسکول نے والدین کو ای میلز کے ذریعہ الرٹ کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ بچوں کی ان حرکتوں پر نظر رکھیں، اور جب وہ ٹیسٹ کرنے لگیں تو اپنے سامنے ٹیسٹ کرائیں، اس کے علاوہ والدین کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بچہ ٹیسٹ پازیٹو شو کرے تو اس کا لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے، تاکہ صحیح صورت حال سامنے آسکے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.