ایمریٹس ائر لائن نے ٹکٹوں کی خریداری کا نیا آسان طریقہ متعارف کرادیا

0

دبئی: ایمریٹس ائر لائن نے ٹکٹوں کی خریداری کے خواہشمندوں کے لئے نئی سہولت کا اعلان کردیا ہے، اسکیم سے ایک طرف ائرلائن کو بھاری بچت ہوگی، تو دوسری جانب ریفنڈ کا معاملہ بھی آسان ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائر لائن نے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کے نئے نظام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب ائرلائن کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ مسافر کے اکاؤنٹ سے براہ راست ٹکٹ کی رقم کاٹ لی جائے گی، ائرلائن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نیا طریقہ جرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے، اور بتدریج اسے دوسرے ملکوں میں بھی پھیلایا جائے گا، کارڈ کے بغیر براہ راست بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ ٹکٹ خریداری کی سہولت سے ائرلائن کو کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کو دیا جانے والا ایک سے تین فیصد کمیشن بچے گا، دوسری طرف پیمنٹ فراڈ کا خدشہ بھی کم ہوجائے گا، اسی طرح ریفنڈ سمیت سیٹلمنٹ تیزی سے کی جاسکے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا طریقہ کار عالمی ہوا بازی تنظیم ایاٹا اور جرمنی کے ڈوئچے بینک کی شراکت داری سے متعارف کرایا گیا ہے، اور اب کارڈ نہ رکھنے والے مسافر بھی آن لائن بکنگ کراسکیں گے، واضح رہے کہ اس وقت ایمریٹس کے 70 فیصد ٹکٹ کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریدے جارہے ہیں، دیگر بڑی ائرلائنز کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، ہوا بازی کی عالمی تنظیم ایاٹا کے مطابق کرونا سے قبل جب فضائی صنعت کے حالات معمول پر تھے، اور لوگ سفر کررہے تھے ، دنیا بھر کی ائرلائنز کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کو ان کے کمیشن کی مد میں 8 ارب ڈالر کے قریب ادائیگیاں کررہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.