اٹلی میں تارک وطن چوروں کی دوسرے تارک وطن کو لوٹنے کی کوشش مہنگی پڑگئی

0

میلان: اٹلی میں دو تارکین وطن چوروں کو ایک اور تارک وطن کا گھر لوٹنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، اور انہیں نہ صرف جسمانی نقصان اٹھانا پڑا، بلکہ پولیس کے ہاتھ بھی چڑھ گئے، اور انہیں پکڑ لیا گیا ہے، یہ واقعہ اٹلی کے شہر میلان میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں via Preneste کے علاقے میں 2 مراکشی تارکین وطن نے چوری کی واردات کی کوشش کی، انہوں نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ایک تارک وطن کے گھر کا ہی انتخاب کیا، ان چوروں میں سے ایک نے پہلی منزل پر واقع گھر میں کھڑکی کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران 24 سالہ چور نے کھڑی کے شیشے توڑے، لیکن اس عمل میں وہ زخمی بھی ہوگیا، گھر کے اندر اس وقت ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والا 44 سالہ مالک اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ موجود تھا، آواز آنے پر انہوں نے شور کردیا، جس پر دونوں چوروں نے وہاں سے دوڑ لگادی۔

بعد میں اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی تو اسے زخمی ہونے والے چور کے خون کے نشانات نظر آئے، پولیس نے ان نشانات کی مدد سے دونوں چوروں کو پکڑلیا ہے، جبکہ زخمی چور کی مرہم پٹی بھی کرائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.