اٹلی میں سوئس سرحد پر ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا، تارک وطن ملوث نکلا

0

روم: اٹلی میں سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک بغیر دستاویز کے غیرملکی ملوث ہے، پولیس نے واقعہ پر فوری کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلان کے شمال میں اٹلی کی سوئٹزرلینڈ کے ساتھ واقع سرحد پر Lavena Ponte Tresa کے علاقے میں ایک بغیر دستاویز کے شخص نے اطالوی پولیس پر چاقو سے حملہ کیا ہے، مذکورہ شخص کی عمر 35 برس کے قریب بتائی جاتی ہے، پہلے اس نے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا، جس پر وہ دونوں گتھم گتھا ہوگئے، بعدازاں دوسرے پولیس افسر نے اسے قابو کرنے کے لئے فائر کیا ،جس سے حملہ آور زخمی ہوگیا ، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور کو تشویشناک حالت میں Varese کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.