پاکستان اور ترکی نے جدید ڈرون کی تیاری کا معاہدہ کرلیا

0

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹری (ٹی اے آئی )اور پاکستان کے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنس کمیشن (نیسکام) کے درمیان مشترکہ طور پر جدید ڈرون کی تیاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان او ر ترکی کے درمیان ANKA نامی ڈرون کے جدید ورژن کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، دونوں ملک اس جدید ڈرون کے پرزے بھی تیار کریں گے، دونوں ملکوں کے ادارے اس جدید ڈرون کی تیاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر نبھائیں گے، ترکی 2010 سے اس ڈرون کی تیاری پر کام کرتا چلا آ رہا ہے، اور شروع میں اسے مشکلا ت کا بھی سامنا کرنا پڑ تا رہا، بعدازاں 2013 میں پاکستان نے ترکی کی مدد کی تھی ،اور ائر و ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے اس ڈرون کے لئے کچھ پرزے ترکی کو تیار کرکے دئیے تھے،

جس کے بعد ترکی نے تیزی سے اس ڈرون کو جدید شکل دی، اور 2017 میں اس کا نیا اور تباہ کن ورژن متعارف کرایا، جس نے عراق ، لیبیا اور شام میں ترکی کی فائر پاور میں اہم کردار اد ا کیا، اور ترکی کو دونوں ملکوں میں دفاعی سبقت دلانے میں اس ڈرون کا اہم کردار تھا۔جس کی دھوم پوری دنیا میں مچی۔ یہ ڈرون طیارہ دن اور رات میں یکساں کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے، اور خراب سے خراب موسم میں بھی اس کی امیج انٹیلی جنس ، سرویلینس اور ہدف کی نشاندہی کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی، یہ اپنے پے لوڈ کے ذریعہ کامیابی سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، پاکستان اور ترکی کے ادارے مل کر اب اس ڈرون طیارے کو دشمن کے لئےمزید مہلک بنانے پر کام کریں گے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.