عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزے بھی کھول دئیے

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اقامہ رکھنے والے ورکرز کے بعد دوسرے لوگوں کے لئے بھی ویزے کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد عملی طور پر تمام افراد پر سفری پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب پاکستان سمیت دیگر ملکو ں کے شہری یو اے ای کا سفر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لئے سفری پابندیاں بروز پیر 30 اگست سے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد یو اے ای کے وزٹ ویزے بھی بحال ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے صرف اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ جن افراد نے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین لگوالی ہے۔ ان کے لئے وزٹ ویزے بھی پیر سے کھولے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں لگائی جانے والی تمام ویکسین بشمول چینی ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے، اس طرح اب ویکسین لگوانے والے پاکستانی یو اے ای کا وزٹ ویزا لے کر سفر کرسکیں گے، وزٹ ویزے پر سفر کرنے والوں کے لئے بھی کرونا کا 48 گھنٹے قبل پی سی آر اور پرواز سے زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.